چیئر پر سن ایس بی آئی ناہید میمن سے جا پا نی قو نصل جنرل کی ملا قا ت

منگل 23 جنوری 2018 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء)کرا چی میں جا پا ن کے قو نصل جنرل تو شی کا زو اسو مورا نے چیئر پر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن سے ایس بی آئی آفس میں ملا قا ت کی ۔چیئر پر سن نا ہید میمن نے جا پا نی قو نصل جنرل کا اپنے دفتر میں نہایت گر مجو شی سے خیر مقدم کیا اور کہا کہ جا پا ن ا ور پا کستا ن کے ما بین با ہمی تعلقا ت بہت دیرینہ ہیں اور ان تعلقا ت کو دو نو ں ملکو ں کے ما بین مختلف شعبو ں میں تعا ون کے ذر یعے مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے ۔

اس مو قع پر با ہمی دلچسپی کے امو ر پر گفتگو کر تے ہو ئے چیئر پر سن ایس بی آئی نا ہید میمن نے کہا کہ پا کستا ن اور جا پا ن کے درمیا ن سالا نہ تقریباًً پو نے دو بلین ڈالر کا کا رو با ر ہو تا ہے جس میں ایکسپو ر ٹ اور امپو ر ٹ دو نو ں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئر پر سن نے کہا کہ پا کستا ن سے جا پا ن کو ہو نے والی ایکسپو ر ٹ میں گزشتہ بر سو ں میں کچھ کمی آئی ہے جسے ہم بڑ ھا نا چا ہتے ہیں اور اس سلسلے میں قو نصل جنرل کے تعاو ن کے خو اہا ں ہیں ۔

چیئرپرسن نا ہید میمن نے پاکستا ن جا پا ن بز نس فو ر م کو مزید فعا ل کر نے پر زور دیا اور قو نصل جنرل کو پیش کش کی کہ جا پا ن اگر کچھ خا ص صنعتو ں میں سر ما یہ کا ر ی کا خو اہا ں ہے تو اس سلسلے میںہر ممکن تعا ون اور اسپیشل اکنامک زون کے قیا م پر بھی با ت چیت ہو سکتی ہے کیو نکہ سندھ بالخصو ص کرا چی ملک کا سب سے بڑا معا شی مر کز ہو نے کے نا طے سر ما یہ کا ر ی کیلئے نہا یت مفید مقام ہے ۔

چیئر پر سن نے کہا کہ پاکستان میںبعض جا پا نی صنعتیں عر صہ درا ز سے مو جو د ہیں جا پا نی سر ما یہ کا ر پا کستا ن میں سرمایہ کا ر ی سے آشنا بھی ہیں اور یہا ں کا رو با ر میں سہولت بھی محسو س کر تے ہیں لہذا مختلف شعبو ں میں وسیع سر ما یہ کا ر ی کے مواقعو ں سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔جا پا نی قو نصل جنرل نے چیئر پر سن کے خیا لا ت سے اتفا ق کر تے ہو ئے کہا کہ با ہمی مذاکرات اور کا رو با ری وفو د کے با ہمی تبا دلو ں کے ذریعے سر ما یہ کا ر ی کے موا قعو ں سے فا ئدہ اُٹھا نے کیلئے وہ ہر ممکن تعا ون کریں گے ۔

قو نصل جنرل نے بتا یا کہ جا پا ن پا کستا ن سے ٹیکسٹا ئل ،کھیلو ں کے ساما ن ،طبی سا زو سا ما ن ،سمندر ی خورا ک ،چمڑا اور آم کے شعبو ں میں برآمدات کو بڑ ھا نا چا ہتا ہے کیو نکہ ان شعبو ں میں برآمدا ت کی وسیع گنجا ئش مو جو د ہے ۔قو نصل جنرل نے کہا کہ پا کستا ن اور جا پا ن کے ما بین کا رو با ر ی تعلقا ت کو مستحکم کر نے کیلئے حا لا ت سا ز گا ر ہیں ۔چیر پر سن نا ہید میمن نے قو نصل جنرل کی معلو ما ت اور پیش کش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم جا پا ن سے انفا ر میشن ٹیکنا لو جی کے شعبے میں تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی میں بھی تعا ون کے خو اہا ں ہیں ۔