پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں پارٹی کی رکنیت سازی کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے،نثار کھوڑو

راؤ انوار کے چھٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا خط جعلی ہے اور سندھ حکومت کا اس خط سے کوئی تعلق نہیں ہے،ناصر حسین شاہ کی پریس کانفرنس

منگل 23 جنوری 2018 19:33

پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں پارٹی کی رکنیت سازی کے لئے تیاریوں کا آغاز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی سندھ کے صدنثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں پارٹی کی رکنیت سازی کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے 28 جنوری 2018 سے رکنیت سازی کا باضابطہ آغاز ہوگا جو ایک ماہ جاری رہے گی۔ وہ منگل کو پیپلز سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ دو روز قبل پی پی چیئرمین کی اعلان کردہ ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا رکنیت سازی کے فارم چھپوادیے ہیں اٹھائیس جنوری سے مہم کی تشہیر ہوگی ہینڈبل تقسیم ہونگے ہروارڈ میں کیمپ قائم کرینگے ہمیں امید سے اچھا ریسپانس ملے گا۔شناختی کارڈ ہو نہ ہو ممبر شپ فارم بھرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہمیشہ عزت دی پیپلز پارٹی زبان رنگ نسل سے بالاتر ہے رکنیت سازی کا برسوں سے انتظار تھا ایک مہینے کی مہم میں پرانے ممبران کو بھی دوبارہ میمبرشپ فارم بھرنا ہوگا نیا فارم کمپیوٹرائیزڈ ہے تمام رکارڈ کا ڈیٹا جمع کرینگے انہوں نے بتایا کہ کارکنوں کا مستقبل میں ریکارڈ رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ اسمبلی میں پی ٹی آئی ممبران نے پی پی پی کے رکن سردار چانڈیو پر الزامات لگائے جبکہ برھان خان متاثرہ خاندان کے ساتھ تھے اور ہم سے پہلے وہاں موجود تھے ۔سندھ اسمبلی کے مستعفی ارکان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کی تصدیق کے لئے اراکین کو بلایا گیا تاہم کئی ارکان حاضر نہیں ہوئے۔ شاید وہ تنخواہ حاصل کرنا چاہتے ہوں۔ حفیظ الدین کو بھی بلایا گیا مگر وہ نہیں آئے۔ اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ راؤ انوار کے چھٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا خط جعلی ہے اور سندھ حکومت کا اس خط سے کوئی تعلق نہیں ہے۔