چیف الیکشن کمشنر نے سینٹ انتخابات کیلئے شیڈول کی منظوری دیدی

شیڈول کا باقاعدہ اعلان 2فروری کو کیا جائے گا

منگل 23 جنوری 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) چیف الیکشن کمشنر نے سینٹ انتخابات کیلئے شیڈول کی منظوری دیدی ہے ،شیڈول کا باقاعدہ اعلان 2فروری کو کیا جائے گا، فاٹا سے 4 سینیٹرز کے انتخاب کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن غلام اسرار خان کو اسلام آباد میں سینٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افیسر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے سینٹ انتخابات کیلئے تیار کئے جانے والے انتخابی شیڈول کی منظوری دیدی ہے اور شیڈول کاباقاعدہ اعلان 2فروری کو کیا جائے گا نوٹیفیکیشن کے مطابق قبائلی علاقوں سے سینیٹرز کے انتخاب کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن غلام اسرار خان کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن،ڈپٹی ڈائیریکٹر ٹریننگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک سسٹم کو پولنگ آفیسر مقرر کیا جاتا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق فاٹا کے 4 سینیٹرز ہلال الرحمن ،ہدایت اللہ ،ملک نجم الحسن اور سینیٹر صالح شاہ کی مدت 11مارچ 2018کو پوری ہونے کے بعد الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :