سال 2018 کا پہلا چاند گرہن 31 جنوری کوہوگا

منگل 23 جنوری 2018 19:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) سال 2018 کا پہلا چاند گرہن 31 جنوری کوہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کراچی سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں دیکھا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2018ئ کا پہلا چاند گرہن 31 جنوری کو ہوگا جو کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔ چاند گرہن کا دورانیہ 6 گھنٹے ہوگا، چاند گرہن کا آغاز 3 بجکر 51 منٹ اور اختتام 9 بجکر 8 منٹ پر ہوگا، کراچی میں چاند 6 بجکر 31 منٹ پر نکلے گا۔