نیب نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کر لیا

شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ثبوت نیب کو دے دیئے

منگل 23 جنوری 2018 19:19

نیب نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) نیب حکام نے آشیانہ سکیم کرپشن سکینڈل میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے بیانات کی روشنی میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو بھی طلب کر لیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کی ملکیتی کمپنی پیراگون اس سکینڈل میں اہم کردار ہے اور مبینہ طور پر 20 ارب روپے سے زائد 74 ہزار غریبوں کی کمائی لوٹی گئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے دوران تفتیش آشیانہ ہائوسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں خواجہ سعد رفیق کے کردار اور ان کی ملکیتی کمپنی کے بارے میں بھی اہم انکشافات کئے ہیں۔ پیراگون کے علاوہ کاسہ کمپنی میں بھی خواجہ سعد رفیق کا کردار ہے ۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی کی تفتیش کے دوران نیب کو کرپشن کے مزید ثبوت مل گئے ہیںجبکہ شہباز شریف نے بعض غیر قانونی اقدام کی تصدیق کر دی ہیاس سکینڈل میں سابق چیئرمین ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی طلب کیا جائے گا تاہم افسران کئی طلبی خواجہ سعد رفیق کے بعد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم کرپشن سکینڈل مسلم لیگ(ن)کی حکومت کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل سامنے آ رہا ہے اس سکینڈل میں غریب 74 ہزار شہریوں کی جمع پونجی لوٹی گئی ہے اور 8 سال سے لوگوں کو پلاٹ بھی نہیں دیئے گئے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خواجہ سعید رفیق کے خلاف اصل ثبوت وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے دی گئی دستاویزات میں سامنے آئی ہیں ۔ ڈی جی نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو طلب کرنے کی اجازت ہیڈ کوارٹر سے حاصل کر لی ہے اور اگلے چند دنوں میں خواجہ سعد رفیق کے نام کے سمن جاری ہو جائیں گے ۔ ۔