پی ٹی سی ایل کی یو بینک میں ایک بلین روپے کی سرمایہ کاری

منگل 23 جنوری 2018 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) نے اپنے کلّی ذیلی ادارے یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (یو بینک) میں اضافی ایکویٹی کے طور پرایک بلین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس کیپیٹل سرمایہ کاری سے یو بینک پاکستان کے مائیکرو فنانس بینکنگ سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرسکے گا۔

اقتصادیات کے مجموعی تناظر میں،بینک کو مسابقتی ماحول اور ایک بڑی غیر مراعات یافتہ آبادی کے لئے خدمات فراہم کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔یہ اضافی سرمایہ بینک کو اپنے مقاصد کے حصول اور بینک کے لئے لازمی ترقی کا فروغ فراہم کرے گا۔یو بینک کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے روایتی اور غیر روایتی صارفین کی صلاحیتوں کی تعمیر اور منفرد صارفین کو اپنے کسٹمر بیس میں شامل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے سی ای او اور یو بینک کے چیئرمین ڈاکٹر ڈینئیل رٹز نے کہا :’’ گزشتہ چند برسوں میں بینک کی مسلسل اور مستحکم ترقی کے نتیجے میں پی ٹی سی ایل نے اسٹریٹیجک سرمایہ کاری کے ذریعے یو بینک سے مزید تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نہ صرف پی ٹی سی ایل اور اس کے ضمنی اداروں کو ترقی دینے کے لئے بہتر مواقع تلاش کرنے کی کوشش کریں گے، بلکہ مجموعی طور پر پاکستان کی معیشت کو بھی بہتر کریں گے۔

یہ سرمایہ کاری پی ٹی سی ایل کی جانب سے غیر مراعات یافتہ پاکستانیوں کے اقتصادی حالات بہتر بنانے کے عزم کی تجدیدہے‘‘فی الحال ، یو بینک کے ۰۰۰,۵۲۶ صارفین ہیںجن میں سی۰۳ فیصد خواتین ہیں۔۷۱۰۲ء کے اختتام تک ، یو بینک کا ڈپازٹ پورٹ فولیو ۱.۸ بلین روپے سے ۷۹.۱۱ بلین روپے تک جا پہنچا، جب کہ قرض کا پورٹ فولیو ۵ .۵ بلین روپے سے ۴۶.۰۱ بلین روپے تک پہنچ گیا۔

سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ملازمین کی تعداد ۹۳۹ سے بڑھ کر ۳۵۲۱ ہو گئی، جس میں ۹ فیصد عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔یو بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر ، کبیر نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا :’’یو بینک غیر مراعات یافتہ پاکستانیوں کی غربت سے جنگ میں پیش پیش ہے، اور اس بات پر فخر کرتا ہے کہ قومی معاشی شمولیت کا قومی ایجنڈا برائے ۰۲۰۲ء پر عمل کرتے ہوئے ۰۱ ملین بینک کااستعمال نہ کرنے والے پاکستانیوں کو بینکنگ کے نیٹ ورک میں لے آئے گا۔

یو بینک میں ہمارا یقین ہے کہ مائیکرو فنانس تک رسائی حاصل کرنا بہترمعاشرے کی تعمیر کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے، جو زیادہ سے زیادہ غیر مراعات یافتہ افراد کو بینکنگ نیٹ ورک تک رسائی دیتا ہے۔‘‘ یو بینک کی برانچ لیس بینکنگ یو فون کی شراکت سے یو پیسہ UPaisa کے تحت خدمات انجام دیتی ہے۔ ان خدمات کے لئے ۰۰۰,۵۴ ایجنٹس پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر موجود ہیں۔