ٹیکسٹائل کے شعبہ کو بہت سی مراعات حاصل ہیں،وزیر تجارت پرویز ملک

منگل 23 جنوری 2018 18:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کو بہت سی مراعات حاصل ہیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو بہت سی مراعات دی ہیں۔

(جاری ہے)

یکم جولائی 2016ء سے پانچ برآمدی شعبوں بشمول ٹیکسٹائل پر سیلز ٹیکس کو زیرو ریٹڈ ٹیکس رجیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سال 2016-17ء میں ڈرا بیک آف لوکل ٹیکسز کی موجودہ سکیم جاری ہے۔ ٹیکنالوجی ایگریڈیشن فنڈ کی سکیم یکم جولائی 2016ء سے میسر ہے۔ ٹیکسٹائل مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کی سہولت جاری ہے۔ جن ممالک میں ٹیکسٹائل ویلیو چین میں تقابلی فائدے نہیں ہیں وہ مختلف مراعات دیتے ہیں۔ ہم ویلیو ایڈڈ پروڈکشن کی طرف جانے کے لئے کوشاں ہیں۔