وفاقی دارالحکومت میں بھرتیوں کے لئے جو قانون کے مطابق طریقہ کار ہوگا، وہی اختیار کیا جائے گا،وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

منگل 23 جنوری 2018 18:46

وفاقی دارالحکومت میں بھرتیوں کے لئے جو قانون کے مطابق طریقہ کار ہوگا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بھرتیوں کے لئے جو طریقہ کار قانون کے مطابق ہوگا، وہی اختیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قواعد کے تحت اسلام آباد سے کسی سرکاری ملازم کو باہر نہیں بھجوایا جا سکتا۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل بمعہ بی ایڈ اور ایم ایڈ ڈگری کی حامل خواتین کو تعلیمی اداروں میں بھرتی کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ایف پی ایس سی کے ذریعے اشتہار دے کر براہ راست ریگولر بھرتی کرتے وقت اعلیٰ ڈگری کو ترجیح دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :