پاکستان 2018ء کے لیے جنیوا میں جی 77گروپ کا سربراہ بن گیا

منگل 23 جنوری 2018 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان 2018ء کے لیے جنیوا میں جی 77گروپ کا سربراہ بن گیا، تنزانیہ کے سفیر جیمز اہلکس سیکیلا کی جگہ یہ نشت پاکستانی سفیر فرخ عامل نے سنبھال لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سال 2018ء کیلئے جنیوا میں 77گروپ اور چینی گروپ برائے ترقی پذیر ممالک کا سربراہ اورنمائندہ ملک بن گیا۔

(جاری ہے)

تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے سفیر جیمز ایلکس سیکیلا نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی(یو این سی ٹی اے ڈی)کے سیکریٹری جنرل مخیسہ کتوئی اور دیگر حکام کی موجودگی میں جی 77 گروپ کی سربراہی پاکستانی سفیرفرخ عامل کے لیے چھوڑدی۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وفود نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے خطرات کے پیش نظربنایاجانے والااتحاداب پہلے سے بھی زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔دوسری جانب جینوا میں یواین سی ٹی ڈی میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ عامل نے جی 77 میں نئی توانائی دینے کی ضرورت پر زور دیا جہاں اقوامِ متحدہ کو بھی چیلنجز کاسامناہے۔

متعلقہ عنوان :