وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس میں ملزم عمران کو پیش کیے جانے کاامکان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 جنوری 2018 18:01

وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس میں ملزم عمران کو پیش کیے جانے کاامکان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی پریس کانفرنس کے دوران زینب قتل کیس کے ملزم عمران کوپیش کیے جانے کاامکان ہے،قتل کیس کی جے آئی ٹی اور پولیس ٹیم ملزم کولیکر لاہورکی طرف روانہ ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج تھوڑی دیرتک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کوپیش کیے جانے کاامکان بھی ہے۔

پولیس ٹیم ملزم کوساتھ لیکر لاہور کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔زینب کے والد حاجی امین اور چچا بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ ہیں۔واضح رہے پولیس ذرائع کاکہناہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کاڈی این اے میچ کرگیاہے۔ملزم کاپولی گرافک ٹیسٹ فرانزک لیبارٹری میں بھجوایا گیاتھا۔ملزم کاپولی گرافک مثبت آنے سے واضح ہوگیاہے کہ عمران علی ہی زینب قتل سمیت باقی تمام واقعات میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :