آل پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد میں 4فروری کو یوتھ کنونشن11 کو جلسہ منعقد کرے گی

یوتھ کنونشن اور جلسے کی کامیابی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،جلسہ انتخابی مہم کی بنیاد ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر محمد امجد

منگل 23 جنوری 2018 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ نے اسلام آباد میں 4فروری کو یوتھ کنونشن اور11فروری کو جلسے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسد محمود،اے پی ایم ایل لیگل افیئرزکے ترجمان معظم بٹ، فیڈرل کیپیٹل کے صدر راجہ حماد،اے پی ایم ایل اوورسیز کے راہنما یاسرعرفات،فیڈرل کیپیٹل شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس اور دیگر راہنما شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے پی ایم ایل اسلام آباد میںمورخہ4فروری کو یوتھ کنونشن اور 11فروری کو جلسہ عام منعقد کرے گی۔ جلسے کی تیاریوں کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔اجلاس میں موجود شرکاسے گفتگو میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ یہ جلسہ آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی مہم کی بنیاد ثابت ہو گا اس لئے اسے بھرپور کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے دن رات کام کیا جائے۔