سنٹرل جیل میں قید سزائے موت کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم قتل کے جرم میں ملوث تھے

منگل 23 جنوری 2018 18:11

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) سنٹرل جیل میں قید سزائے موت کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا مجرم قتل کے جرم میں ملوث تھے سزائے موت ہو چکی تھی مجرم امان اللہ جان بہادر کو جرم 302پر عدالتوں نے سزائے موت سنا رکھی تھی دونوں مجرموں کی ورثاء سے آخری ملاقات کر دی گئی تھی مجرم امان اللہ کا تعلق ڈی آئی خان جبکہ جان بہادر تخت بھائی مردان کا رہائشی تھا دونوں کی لاشیں ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں ہیں جوکہ لاشیں لے کر آبائی علاقوں کو روانہ ہو گے دونوں مجرموں کی مصالحت کی کوشش اور اپیلیں عدالتوں نے مسترد کر دیں تھیں زرائع کے مطابق سنٹرل جیل ہری پو رمیںقتل کے دو مجرموں کو علی الصبح چھ بجکر 30منٹ پر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا سزائے موت پر عمل درآمدکے لیے جلاد صادق مسیح کو پشاور سے طلب کیا گیاتھا جوکہ گزشتہ رات کو سنٹرل جیل ہری پور پہنچ گیا تھا ایک دن قبل دونوں مجرموں کے عزیز رشتہ داروں سے آخری ملاقات بھی کروا دی گئی ہے جس کے بعد منگل کی علی الصبح ان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا سنترل جیل زرائع کے مطابق ملزم امان اللہ ولد محمد ہاشم سکنہ ڈی آئی خان کو 2015میںعدالت نے سزائے موت سنا رکھی تھی جبکہ مجرم جان بہادر ولد گل بہادر سکنہ مردان تخت بھائی کو 1997میں سزاء ہو چکی تھی مجرم نے اپنی بیوی کو قتل کیا تھا دونوں قتل اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں سزا یافتہ ہیں جن کی اپیلوں کی درخواستیں بھی مسترد کی جا چکی ہیں دونوں کی آخری خواہش بھی پوری کر دی گئی ہے زرائع نے بتایا ہے کہ دونوں مجرموں نے آخری وقت تک اپنے جرم پر شرمندہ تھے اور دھاڑیں مار کے رو رہے تھے تاہم کو جیل قوانین کے مطابق اپنی کال کوٹھری میں قید کر دیا گیا ہے رات گے گے دونوں مجرموں کے ورثاء راضی نامہ مصالحت کے لیے کوشش کر رہے تھے مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا دونوں کی لاشوں کو قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کیا گیا جوکہ لاشیں لے کر صبح ہی آبائی علاقوں کو روانہ ہوگے تھے۔

متعلقہ عنوان :