پشاور،پانچ سالہ ننھے طالبعلم نے بڑا کارنامہ کر کے سب کو حیران کر دیا

منگل 23 جنوری 2018 17:48

پشاور،پانچ سالہ ننھے طالبعلم نے بڑا کارنامہ کر کے سب کو حیران کر دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء):پشاور سے تعلق رکھنے والے ننھے پانچ سالہ طالب علم نے کامیابیاں سمٹینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔تفصیلات کے مطابق عیسی ظہیر نامی پانچ سالہ طالبعلم کی شارٹ فلم نے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

چائلڈ لیبر کے حوالے سے بنائی گئی اس فلم نے 320 مختصر فلموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

عیسی ظہیر کے والد کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کو ان کی دلچسپی کے مطابق مواقع فراہم کئے جائیں تو یقینا بچے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر رہتے ہیں ۔اگر وہ اپنے بچے کو کامیاب دیکھنا چاہتے اس کے لئے ضروری ہے کہ والدین کو بچوں کا پتا ہو کہ ان کے بچے کس فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں اور ان کے مطابق ان کو مواقع فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :