Live Updates

پارلیمنٹ پرلعنت کیوں بھیجی؟ مجرم اور مافیامیرے خلاف اکٹھا ہوگیا،عمران خان

ارکان اسمبلی کے استعفے میری جیب میں ہیں جلد دیں گے، نوازشریف کااصل چہرہ سامنے آگیا،پنجاب اور سندھ میں تعمیراتی منصوبوں کی کرپشن اجاگرکرنے کیلئے کمیٹیاں بنادیں،ختم نبوت ﷺ کے معاملے پرراجاظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظرپرلائی جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 جنوری 2018 17:47

پارلیمنٹ پرلعنت کیوں بھیجی؟ مجرم اور مافیامیرے خلاف اکٹھا ہوگیا،عمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مجرم اور مافیااکٹھا ہوگیاکہ عمران خان نے لعنت کہہ دیا،ارکان اسمبلی کے استعفے میری جیب میں ہیں جلد دیں گے، نوازشریف کااصل چہرہ سامنے آگیا،پنجاب اور سندھ میں تعمیراتی منصوبوں کی کرپشن اجاگرکرنے کیلئے کمیٹیاں بنادیں،ختم نبوت ﷺ کے معاملے پرراجاظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظرپرلائی جائے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کوفوری طورپرخیبرپختونخواہ میں ضم ہوناچاہیے۔کیونکہ اگروہاں خلاء موجودرہاتودہشتگردی کاخطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں منصوبوں کے کنٹریکٹ میں بڑے گھپلے ہیں۔ہم اورنج لائن ٹرین سمیت تما منصوبوں کاڈیٹا اکٹھا کریں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب اور سندھ میں تعمیراتی منصوبوں کی کرپشن اجاگرکرنے کیلئے کمیٹیاں بنادی ہیں۔

ہم چیلنج کرتے ہیں کہ کے پی میں بھی کمیٹی بنائیں تاکہ ہمیں بھی فائدہ ہو۔انہوں نے کہاکہ گنے کے کسانوں کواصل نرخ دیے جائیں۔کسانوں کے ساتھ ہیں گنے کا180روپے دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پرسخت مذمت کرتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ پولیس کے نظام میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ میں عاصمہ کیس کیلئے مردان جاؤں گاتومیں چیلنج کیاکہ آپ جائیں آپ کولوگ انڈے ماریں گے۔

کیونکہ وہاں کی عوام کوپولیس پراعتماد ہے۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ او عمران خان نے لعنت کہہ دیا۔قرارداد بھی پاس کرتے ہیں۔سارے مجرم اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ابھی مزید کرپٹ اور کرمنل مافیااکٹھا ہوگا۔میں کہتاہوں کہ یہ تحریک عدم اعتماد لیکرآئیں اس کے بعد مزید ہمارابھی منصوبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سب نے استعفے دے دیے ہیں میری جیب ہیں ۔جلد استعفے دیں گے۔

شیخ رشید مجھ سے تجربہ کارسیاستدان ہیں۔مل بیٹھ کراچھا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نیب میں شکیل الرحمن کیلئے پٹیشن تیار کررکھی ہے کہ فنڈنگ کی تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کااصل چہرہ سامنے آگیاہے۔پہلے معصوم بن جاتا تھا۔لیکن خطرہ یہ ہے کہ جس طرح نوازشریف آج کل عدلیہ پرحملے کررہاہے۔وہ صرف یہ اس لیے کررہاہے کہ کسی طرح بیرون ملک اربوں روپے بچ جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات