ٹی سی ایس نے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ZTE کے لئے ویئر ہائوس کا افتتاح کیا

منگل 23 جنوری 2018 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) اسلام آبادکے قریب ترنول میں ٹی سی ایس نے ZTE کارپوریشن کے لئے ایک ٹی سی ایس ویئر ہائوس کا افتتاح کیا۔ٹی سی ایس کی میز بانی میں اس افتتاحی تقریب میں چین سے ZTE کے آئے ہوئے ایک وفد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ZTE کے عملے کے مقامی ارکان بھی موجود تھے۔ ZTE کا مقصد پاکستان میں اپنی تمام لاجسٹک ضروریات یعنی ویئر ہائوسنگ اور ملک بھر میں گھومنے سمیت ٹرانسپورٹیشن کے لئے ٹی سی ایس کو نامزد کرنا ہے ۔

توقع کی جاسکتی ہے کہ ٹی سی ایس اورZTE کارپوریشن کے درمیان پیدا واری شراکت کا آغاز ہوگا ۔ZTE پاکستان کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ، چن تائو نے ٹی سی ایس کے کردار کی تعریف کی اور کہا :’’ ہم آپ کے واقعی شکر گزار ہیں اور اسلام آباد ویئر ہائوس کے افتتاح اور اس کی تیاری کے لئے آپ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ویئر ہائوس اسٹاکنگ، حفظانِ صحت، صفائی اور عملے کی یونیفارم سمیت بہترین ہے، ہمیں امید ہے کہ ٹی سی ایس صرف اس معیار کوہی برقرار نہیں رکھے گا بلکہ تمام پہلوئوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

‘‘انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی دنیا بھر میں جدید ٹیلی مواصلات کے حل فراہم کرنے کی قائد ہے، اور گزشتہ 20 برسوں کے دوران پاکستان میں ان کی کمپنی نے اپنا بہترین مثبت اثر چھوڑا ہے۔ چن تائو نے اپنی کمپنی کی بہترین تاریخ اور پاکستان میں اپنے روشن مستقبل کا ذکر کیا۔انہوں نے مزید کہا :’’ ZTE اپنے خدمات فراہم کرنے والوں اور سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی کاروباری تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔

اس تناظرمیں ، ہم یقین رکھتے ہیں کہ TCS اور ZTE کے درمیان اچھے کاروباری تعلقات مزید بہتر بنائے جائیں گے، کیونکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے اور باہم ملکر مقابلہ کرنے کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا :’’ ZTE اپنے خدمات فراہم کرنے والوں اور سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی کاروباری تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ اس تناظرمیں ، ہم یقین رکھتے ہیں کہ TCS اور ZTE کے درمیان اچھے کاروباری تعلقات مزید بہتر بنائے جائیں گے، کیونکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے اور باہم ملکر مقابلہ کرنے کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘