تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

منگل 23 جنوری 2018 18:05

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) بلدیہ غربی کی تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے چاروں زونوں میں موجود تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی ایاز حمید اللہ بلوچ نے کیماڑی زون میں کراچی اتحاد کے منتخب یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ،XEN اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے بلدیاتی نمائندوں نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی میں چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ بلدیہ غربی میں موجود مسائل کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور کچرے سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے یوسی سطح پر ہفتہ وار صفائی شروع کی جائے ،بلدیہ غربی میں تعمیر و مرمت کے حوالے سے ٹھیکیداران کو کی جانے والی پیمنٹ وائس چیئرمینز کی کمپلیشن رپورٹ کے بغیر نا کی جائیں ،خواتین کونسلرزکی تجاویز کو خصوصی اہمیت دی جائے، یونین کونسلوں میں عملے کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ سولڈ ویسٹ کا کردار کیماڑی یا شیرشاہ سے شروع کرنے کی تجاویز بھی دیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے بلدیاتی نمائندوں کو یقین دلایا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرا ئی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تعمیر و مرمت اور دیگر مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی ایڈمنسٹریٹر نے میٹنگ میں موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا بلدیہ غر بی کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتربنانے اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :