کسی کا دفاع نہیں کریں گے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، انور سیال

رائو انوار غالبا اسلام آباد سے جانے کی کوشش کررہے تھے، وہ میرا معاملہ نہیں، محکمہ داخلہ کو رائو انوار کی کوئی درخواست نہیں ملی، وزیرداخلہ سندھ

منگل 23 جنوری 2018 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور خان سیال نے کہا ہے کہ نقیب، انتظار اور مقصود تینوں کیسوں میں بھرپور تفتیش کی جائے گی، کسی کو بچانے کی کوشش نہیں کی جا رہی ہے، کسی کا دفاع نہیں کریں گے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔منگل کواعلی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ کیس میں سب سے اہم ایف آئی آر ہے۔

(جاری ہے)

نقیب اللہ کیس کی ایف آئی آرہے، جس کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز ہو گا۔وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ رائوانوار کو کمیٹی پر اعتبار نہیں تو آئی جی کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہنقیب اللہ کی فیملی مقدمہ درج کرانے پولیس کے پاس گئی ہے، نقیب اللہ کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کے کام سے مطمئن ہوں، کمیٹی کا کام صحیح سمت میں جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ وفاق کے زمرے میں آتے ہیں، رائو انوار غالبا اسلام آباد سے جانے کی کوشش کررہے تھے، وہ میرا معاملہ نہیں، محکمہ داخلہ کو رائو انوار کی کوئی درخواست نہیں ملی۔