وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ،انتظار قتل کیس کی تفتیش کا جائزہ

اجلاس میں نسیم اللہ عرف نقیب اللہ محسود پولیس مقابلے کی تمام تر تفصیلات کا بھی احاطہ کیا گیا

منگل 23 جنوری 2018 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی صدارت میں ہونیوالے ایک اجلاس میں انتظار احمد قتل کیس کی تفتیش میں ابتک ہونیوالی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس کے علاوہ نسیم اللہ عرف نقیب اللہ محسود پولیس مقابلے کی تمام تر تفصیلات کا بھی اس موقع پر احاطہ کیا گیا اور مذید احکامات دیئے گئے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر, ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان,ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹرثنا اللہ عباسی, ڈی آئی جی ایسٹ سلطان علی خواجہ,ڈی آئی جی ساتھ آزاد خان,ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامرفاروقی ودیگر سینئر پولیس افسران کے علاوہ انتظاراحمد قتل کیس کے انویسٹی گیشن آفیسر نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو انتظار احمد قتل کیس کی انکوائری کمیٹی نے کیس کے حوالے سے ہونیوالی جملہ تفتیشی پیش رفت کے علاوہ پروگریس رپورٹ پر بھی بریفنگ دی جس پر وزیرداخلہ سندھ نے کمیٹی کو کیس کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنیکے احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نقیب اللہ محسود پولیس مقابلے کی انکوائری کمیٹی نے بھی اجلاس کو ہر پہلو اور زاویئے سے کی جانیوالی انکوائری پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ انتہائی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری رپورٹ جلد سے جلد ترتیب دیکر حقائق کو سامنے لایا جائیگا اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :