کراچی میں 38مریضوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہوگئی

منگل 23 جنوری 2018 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) کراچی میں 38مریضوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے گذشتہ ساڑھے تین ہفتوں کے دوران نجی اسپتال میں لائے گئے ان مریضوں میں انفلوئنزا وائرس ایچ ون این ون کی تصدیق ہوئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا نجی اسپتالوں پر زور نہیں چل پارہا ہے جس کے نتیجے میں کراچی میں پھیلنے والی بیماریوں کے اعداد وشمار ہمیشہ کی طرح سوائن فلو کی اقسام انفلوئنزا وائرس ایچ ون این ون کے حوالے سے متنازعہ بن رہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ یہ تعداد لاعلمی کے باعث کم بتا رہا ہے جبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ ساڑھے 3 ہفتوں کے دوران نجی اسپتال میں لاے گئے 38مریضوں میں ایچ 1 این1 انفلوائنزا وائرس کی تصدیق ہوئی۔نجی اسپتال3 ہفتوں سے سوائن فلو کے کیسز سے محکمہ صحت سندھ کو لا علم رکھتا رہا۔

(جاری ہے)

نجی اسپتال نے 2 جنوری کو 4کیسز میں تصدیق سے متعلق محکمہ صحت کو 8جنوری کو اطلاع دی۔ اس طرح محکمہ صحت لا علم رہنے کی وجہ سے وائرس کو کنٹرول کرنے کی حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر سکا۔واضع رہے کہ سوائن فلو کے کیسز اب بھی پورے شہر سے رپورٹ ہورہیہیں جس کی نجی اور سرکاری سطح پر ادویات کی فراہمی بھی ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ جبکہ اس مرض کی تشخیص کا بیشتر شفا خانوں میں کوئی انتظام ہی موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :