شرجیل انعام میمن ودیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

منگل 23 جنوری 2018 18:00

شرجیل انعام میمن ودیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ودیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔منگل کواحتساب عدالت میں سابق وزیر اطلاعات سندھ ودیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات میں پونے 5 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔

عدالت نے کارروائی شروع ہونے سے قبل تمام میڈیا نمائندوں سمیت تمام غیر متعلقہ لوگوں کو کمرہ عدالت سے باہر کیا۔عدالت نے ریفرنس کے نامزد ملزم گلزار احمد کی عدم پیشی پر سخت برہمی کااظہار کیا۔عدالت ملزم انعام اکبر کی جانب مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے مزید کارر27 جنوری تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :