بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے مختلف نئے عہدیداران کے ناموں کی منظوری دیدی

منگل 23 جنوری 2018 17:49

بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے مختلف نئے عہدیداران کے ناموں کی منظوری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور شہر کے مختلف نئے عہدیداران کے ناموں کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

میاں شاہد عباس کو ضلع 1 کا صدر، محمد آصف ناگرا کو ضلع 2کا صدر، عاطف چودھری کو ضلع 3 کا صدر، چودھری امجد علی جٹ کو ضلع 4 کا صدر اور حق نواز خان کو ضلع 4کا سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین کے سیکریٹری برائے سیاسی امور جمیل سومرو کی جانب سے مذکورہ بالا عہدیداران کی مقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔