Live Updates

آشیانہ ہائوسنگ اسکیم تو شہباز شریف کی کرپشن کی محض ایک جھلک ہے ‘ عمران خان

نیب نے تحقیقات شروع کیں تو سستی روٹی، میٹرو، دانش اسکول اور اورنج ٹرین کے حوالے سے کئی گھپلے منظر عام پر آئینگے

منگل 23 جنوری 2018 17:47

آشیانہ ہائوسنگ اسکیم تو شہباز شریف کی کرپشن کی محض ایک جھلک ہے ‘ عمران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آشیانہ ہائوسنگ اسکیم تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کرپشن کی محض ایک جھلک ہے ،شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کر دیا ،اگر بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری سے سامنا کریں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کا فراڈ تو ابھی آغاز ہے، نیب نے تحقیقات شروع کیں تو سستی روٹی، میٹرو، دانش اسکول اور اورنج ٹرین کے حوالے سے کئی گھپلے منظر عام پر آئیں گے جنہیں ابھی تک چھپا کررکھا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے، میں سپریم کورٹ کے سامنے ایک سال تک پیش ہوتا رہا، اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری کے ساتھ سامنا کریں، جس طرح میں نے کیا اور خود کو بے گناہ ثابت کریں۔واضح رہے کہ نیب نے پیر کے روز آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو طلب کر کے تفتیش کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات