Live Updates

میں 20سال سے شریف خاندان کے خلاف مہم چلا رہا ہوں، ختم نبوتؐ کے معاملے پر ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے تھے، رہنما مجھ پر یقین رکھیں ٹکٹ میرٹ پر دوں گا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان

منگل 23 جنوری 2018 17:47

میں 20سال سے شریف خاندان کے خلاف مہم چلا رہا ہوں، ختم نبوتؐ کے معاملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں 20سال سے شریف خاندان کے خلاف مہم چلا رہا ہوں، ختم نبوتؐ کے معاملے پر ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے تھے، رہنما مجھ پر یقین رکھیں، ٹکٹ میرٹ پر دوں گا۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو فون بند رکھنے کی ہدایت دی، انہوں نے کہا کہ عوام پارٹی کا ساتھ دینے والوں کے ساتھ ہوں گے، یہ آپ کیلئے لیڈر بننے کا اچھا موقع ہے، لیڈر کا اپنا موقف اور نظریہ ہوتا ہے، میں 20سال سے شریف خاندان کے خلاف مہم چلا رہا ہوں، میرے خلاف 2قراردادیں منظور کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ رہنما مجھ پر یقین رکھیں ٹکٹ میرٹ پر دوں گا، ختم نبوتؐ معاملے ہمیں سیاست نہیں کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں، شہباز شریف نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں، کمیٹی تعمیراتی کمپنیوں میں کرپشن سے متعلق کام کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی کی کرپشن سامنے لانے کیلئے سندھ میں کمیٹی بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات