Live Updates

زرداری کا کرپشن پر بات کرنا قیامت کی نشانی ہے ، شہباز شریف

عمران خان کے ٹوئیٹ پڑھنے کی ضرورت نہیں،24گھنٹے جھوٹ بولتا ہے، انکے دائیں بائیں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں، پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چلے گئے، زرداری کہتا ہے کہ میں شریف خاندان کی کرپشن کا حساب لوں گا، جو شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے وہ حساب کیا لے گا،انہوں نے سندھ میں کرپشن کے انبار لگا دیئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا جلسہ عام سے خطاب

منگل 23 جنوری 2018 17:47

زرداری کا کرپشن پر بات کرنا قیامت کی نشانی ہے ، شہباز شریف
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے ٹوئیٹ پڑھنے کی ضرورت نہیں،24گھنٹے جھوٹ بولتا ہے انکے دائیں بائیں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں، پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چلے گئے، آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں شریف خاندان کی کرپشن کا حساب لوں گا، جو شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے وہ حساب کیا لے گاانہوں نے سندھ میں کرپشن کے انبار لگا دیئے۔

وہ منگل کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سٹی اسکین مشینیں 24گھنٹے دستیاب ہوں گی، آج ہسپتالوں میں معیاری ادویات دستیاب ہیں، لیہ میں موبائل ہیلتھ یونٹ کا افتتاح میرے لئے باعث مسرت ہے، 70سال میں پہلی بار ہماری حکومت نے کسانوں کو کھاد پر سبسڈی دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چلے گئے، وہ دن رات جھوٹ بولتے ہیں، عمران خان کے ٹوئیٹ پڑھنے کی ضرورت نہیں،24گھنٹے جھوٹ بولتا ہے، انہوں نے ساڑھے 4سال میں خیبرپختونخوا میں کیا کام کئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں شریف خاندان کی کرپشن کا حساب لوں گا، جو شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے وہ حساب کیا لے گا، ہم 2018کے الیکشن جیتنے کے بعد لیہ میں اسپیڈو بس لائیں گے، زرداری صاحب شیروانی پہن کر کہتے ہیں کہ کرپشن کا حساب لیں گے، یہ خدا کی قدرت ہے کہ کون کیا کہہ رہا ہے، آصف زرداری نے سندھ میں کرپشن کے انبار لگا دیئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں نہ سڑکیں ہیں اور نہ ہی ہسپتال، عمران خان کے دائیں بائیں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں، میں لیہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں، ہم نے بجلی کے منصوبوں کو آدھی قیمت پر لگایا، کیا یہ خدمت نہیں، عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ہزاروں واٹ بجلی پیدا کی، آج ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، ہم اگلے الیکشن میں پاکستان کو عظیم اور طاقتور ملک بنا دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات