افغانستان میں امن،دیرینہ تنازعات کے خاتمے اور علاقائی استحکام کیلئے پا ک امریکہ مضبوط اور پائیدار شراکت داری ضروری ہے، پاک امریکا تعلقات باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر قائم ہیں

پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا اجتماع سے خطاب

منگل 23 جنوری 2018 17:47

افغانستان میں امن،دیرینہ تنازعات کے خاتمے اور علاقائی استحکام کیلئے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن،دیرینہ تنازعات کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط اور پائیدار شراکت داری ضروری ہے، پاک امریکا تعلقات باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن ڈی سی میں سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز مرکز میںپاک امریکا تعلقات کی آئندہ چند دہائیاں اور سیکورٹی سے ہٹ کر تعلقات میں وسعت کے عنوان سے جنوبی ایشیائی ماہرین تعلیم، رائے سازوں، امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر قائم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون مضبوط اور پائیدار تعلقات کی بنیاد پر قائم ہے جو خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ مقاصد بالخصوص افغانستان میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :