چوآ خالصہ سے سہوٹ بدال گیس پائپ لائن پر کام کا آغاز ہو گیا،راجہ پرویز اختر قادری

منگل 23 جنوری 2018 17:31

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری اور وائس چیئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر نے کہا ہے کہ چوآ خالصہ سے سہوٹ بدال تک گیس پائپ لائن پر کام کا آغاز ہو گیا ہے ،مین لائن کے بعد جلد ہی گاؤں میں کنکشن لائنوں پر بھی کام شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔راجہ پرویز اختر قادری نے کہا کہ بجلی کے ساتھ ساتھ اب گیس بھی ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے،علاقے میں گیس سپلائی کا کام شروع ہونے پر عوام انتہائی مسرور اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشکور ہیں۔