زینب قتل کیس:ملزم عمران علی کا پولی گرافک ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 جنوری 2018 17:04

زینب قتل کیس:ملزم عمران علی کا پولی گرافک ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،پولیس ذرائع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) :زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کاپولی گرافک ٹیسٹ مثبت آگیاہے،پولیس نے ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کاکہناہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے۔ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ فرانزک لیبارٹری میں بھجوایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کاپولی گرافک مثبت آنے سے واضح ہوگیاہے کہ عمران علی ہی زینب قتل سمیت باقی تمام واقعات میں ملوث ہے۔ واضح رہے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم مقتول بچی کا دور کا رشتے دار اور زینب کے گھر کے قریب کورٹ روڈ کا رہائشی ہے جب کہ ملزم غیر شادی شدہ ہے۔مقتول بچی اور ملزم کے گھر والوں کے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات اور ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا اور ملزم بچی کو اکثر باہر لے جایا کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :