ایران فرائض سے کہیں زیادہ بڑھ کر پناہ گزینوں کی خدمات ادا کر رہا ہے، الیگزینڈر کشارا

منگل 23 جنوری 2018 16:55

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے نمائندہ دفتر کے سربراہ الیگزینڈر کشارا نے کہا ہے کہ ایران فرائض سے کہیں زیادہ بڑھ کر پناہ گزینوں کی خدمات اور ان کی حمایت کر رہا ہے اور پناہ گزینوں کے لئے بہتر خدمات پیش کرنے پر پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کا ہائی کیمشن ایران کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کیمشن کے نمائندہ دفتر کے سربراہ الیگزنڈر کشارا نے جنوبی ایران کے شہر شیراز میں افغانستان شناسی کے زیرعنوان منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پناہ گزینوں کی امداد میں اصل کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

الیگزینڈر کشارا نے کہا کہ ایران، پاکستان، افغانستان اور پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کیمیشن کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹیجک سمجھوتے کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ پناہ گزینوں کی تعلیم و تربیت، صحت، طبی علاج و معالجے اور معاشی مسائل جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

صوبہ فارس میں پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے نمائندہ دفتر کے سربراہ الیگزنڈر کشارا نے پناہ گزینوں اور خاص طور سے افغان پناہ گزینوں کی حمایت کرنے پر ایران کی حکومت اور عوام کی قدردانی کی۔

متعلقہ عنوان :