خیرپور پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائی،اشتہاری ملزم،قمارباز،منشیات فروش گرفتار ،منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ

منگل 23 جنوری 2018 16:54

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) خیرپور پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائی،اشتہاری ملزم،قمارباز،منشیات فروش گرفتار ،منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ تفصیلات کے مطابق رانی پور پولیس نے بھارو تھانہ میں درج مقدمے میں روپوش اشتہاری ملزم پرویز کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ فیض گنج پولیس نے بادل ماڑیچہ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے پانچ لیٹر شراب بر آمد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ بھارو پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مارنے کے دوران نظیررند،آفتاب احمد کھوڑو ۔مور کھوڑو اور احسان سومرو کو گرفتار کرکے قمار بازی پر لگی رقم چار ہزار روپے نقدی چار موٹر سائکلیں بر آمد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کا مقدمہ در ج کرلیا تھا۔شاہ حسین تھانہ کی پولیس نے بھی قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مارکر وزیر خان اور روشن علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جوا پر لگائی ھئی پندرہ سو روپے نقدی تاش کے باون پتے اور ایک موٹر سائیکل بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے قمار بازی کے مبینہ الزام میں گرفتار ملزمان کے خلاف بھی قمار بازی ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :