عوامی جمہوری پارٹی کے انتخابات ،غلام مصطفیٰ حاجانہ صد،دریا خان شیخ جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 23 جنوری 2018 16:54

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء)عوامی جمہوری پارٹی کے انتخابات ،غلام مصطفیٰ حاجانہ صدر جنرل سیکرٹری دریا خان شیخ منتخب تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوری پارٹی کے سالانہ انتخابات مرکزی رہنماء کرم حسین وسان کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں سال 2018 کے لئے صدر غلام مصطفیٰ حاجانہ۔نائب صدر ظفر علی بھٹی۔جنرل سیکرٹری دریا خان شیخ۔

جوائنٹ سیکرٹری عمران علی وسان۔خازن نورمحمد پلھ۔پریس سیکرٹری مشتاق احمد شیخ اور آفیس سکرٹری عامر علی وسان منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی جمہوری پارٹی کے مرکزی رہنماء کرم حسین وسان ،حکیم زنگیجو اور نو منتخب عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موروثی سیاست نے سندھ کو ہر لحاظ سے تباہ کیا ہے ،سندھ کے لوگ ،آبادگار بھوک افلاس بیروزگاری،بدحالی،بدامنی سمیت دیگر بنیادی مسائل کی لپیٹ میں ہیں۔

عوامی جمہوری پارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کی جدوجہد جاری رکھی ہے ۔عوامی جمہوری پارٹی میں کارکنان ہی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ پارٹی کا سرمایہ ہیں۔نومنتخب عہدیداران پر ذمہداری عائد ہے کہ وہ اپنے علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش جاری رکھیں ۔