ڈسٹرکٹ بار کونسل میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی عوام کی فتح ہے ،قائم علی شاہ

منگل 23 جنوری 2018 16:54

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ جیلانی نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ بار کونسل میں پیپلز پارٹی کا حمایت یافتہ پروگریسو لائرز پینل کے صدر یاسر عرفات شر کابینہ کی کامیابی خیرپور کے عوام کی فتح ہے اور وکلاء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ پینل کی کامیابی نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کا واضع ثبوت فراہم کردیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی اور سیاسی پارٹی سے محبت نہیں کرتے کیوں کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کی خدمت خوشحالی استحکام مہیا کرسکتی ہے اور جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

جیلانی ہائوس میں ڈسٹرکٹ بار کونسل کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ جیلانی نے کہاکہ آمروں کی پشت پناہی سے اقتدار حاصل کرنے والے ہمیشہ خود ہی اپنے بنے ہوئے جال میں پھنس جاتے ہیں اور الزام حذب اختلاف کو دیتے ہیں ۔عام انتخابات میں انشاء اللہ سندھ سمیت ملک بھر سے پیپلز پارٹی کی کامیابی کے ڈنگے بجیں گے اور پیپلز پارٹی مخالفین کو الیکشن میں ناکامی کے بعد انہیںچھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔۔