مسیحی رہنمائوں اور نوجوانوں کی کرسچن پیپلزموومنٹ میں شمولیت

منگل 23 جنوری 2018 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) مرکزی آفس کرسچن پیپلز موومنٹ میں عرفان ڈین اور خادم بشپ خادم بھٹونے وائس چیئرمین بشارت اٹھوال سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین بشارت اٹھوال نے مسیحی رہنمائوں کوپارٹی منشور کی کاپی اور ترک منشیات کے کلینڈر بھی دیے جس پر پاسٹر عرفان ڈین نے اس اقدام کو بہت پسند کیا اور اپنی مکمل سپورٹ حمایت کا اعلان کیا اور پارٹی کے لیے دعا بھی کی اس موقع پر سیکریٹری جنرل شاہد بھٹی بھی موجود تھے اور دیگر امور پر بھی گفتگو بھی ھوئی بعد ازاں کرسچن پیپلز موومنٹ کے مرکزی آفس میں عارف ساقی ڈائینیل ،ناصرودیگرنے وائس چیئرمین بشارت اٹھوال سے ملاقات کی اور بشارت اٹھوال نے عارف ساقی کے ساتھ آے ہوے دوستوں کومنشور دیا اور انکو پارٹی میں کام کرنے کی دعوت دی جو کہ عارف ساقی کے ساتھ دوستوں نے قبول کر کے اپنی شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پطرس یوسف انور شہزادہ جوشی اور پاسٹر گلفام بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :