الخدمت اور ٹیوٹا ایسٹرن موٹرز کے اشترک سے عالمی مقابلہ مصوری کا انعقادکیا گیا

ٹیوٹا ایسٹرن موٹر زکی کاوشیں قابل قدر ہیں ، بچوں کی خداداد استعداد میں اضافہ ہوگا:راشدقریشی اورعنایت اللہ اسماعیل کا خطاب

منگل 23 جنوری 2018 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء)ٹیوٹا موٹرزکمپنی کی جانب سے منعقد ہ بین الاقوامی مقابلہ مصوری 2018 میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت پرورش پانے والی68بچوں نے شرکت کی اور اپنی خیالی کار کورنگوں کی مدد سے اجاگر کیا۔پورے پاکستان کی بنیاد پرمنعقد ہونے والے ان مقابلوں میں اول آنے والے 9بچوں کو والدین اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ جاپان کے دورے پر لے جایا جائیگا ۔

مقابلہ مصوری کے موقع پر الخدمت کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو راشد قریشی ،عنایت اللہ اسماعیل ،کنٹرولرآرفن کیئر پروگرام،سرفرازشیخ،منیجرایڈمن جبکہ ٹیوٹا ایسٹرن موٹرز کے سروس کوارڈنیٹرحارث علی خان ،منیجرسی آرمحمد آصف سعید،اسسٹنٹ منیجر سی آر،سحرش اشرف، اسسٹنٹ منیجر سی آر،انعم خان ایم ٹی او سی آر،رحیمہ مجتبیٰ ڈپٹی منیجر سی آر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر عثمان پبلک اسکول معین الدین نیئر ،معروف ادیب ،دانشور پروفیسر خیال آفاقی، سماجی رہنما ماریہ سلیم ،والدین اوراساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ٹیوٹا ایسٹرن موٹرکے اس مقابلے کا عنوان’’میرے خوابوں کی کارِ‘‘ تھا جس میں بچوں پینٹنگ بنا کر ایک منفرد کار کا خاکہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

بچوں نے مقابلے میں گہری دلچسپی لی ۔اس موقع پر راشد قریشی نے کہا کہ ٹیوٹا ایسٹرن موٹر کی کاوشیں قابل قدر ہیں ،اس مقابلے کے ذریعے بچوں کی خداداد ذہنی استعداد میں اضافہ ہوگا جبکہ کمپنی کو بھی کار سے متعلق نئے آئیڈیا زمیسر آئیں گے ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کی کمپنی آئندہ بھی ایسے مثبت پروگرامز میں الخدمت کو شامل کرے گی۔اس موقع پر عنایت اللہ اسماعیل نے کہاٹیوٹا ایسٹرن موٹرز کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی کے تحت قابل قدر خدمت انجام دے رہی ہے۔

الخدمت ایسے مزید پروگرامز میں شمولیت کی خواہش رکھتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یتیم بچوں کو معاشرے میں وہ مقام حاصل نہیںجس کے بارے میں ہمیں اسلام نے آگاہ کیا ہے۔الخدمت کراچی میں0 96یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے اور امسال ہم نی500بچوں کو رجسٹر کرنے کا ہدف مقرر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹاکمپنی ایسے مزید پروگرام ترتیب دے جس سے یتیم بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملے ۔

ٹیوٹا موٹرز کے نمائدوں نے الخدمت کے تعاون کو سراہا۔مقابلہ مصوری میں منتخب ہونے والے بچوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔مقابلے کے اختتام پر تمام شریک بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔ٹیوتا کمپنی کے تمام ذمہ داران کو الخدمت کی جانب سے یادگاری شیلڈز دی گئیں اور ایم ڈی ٹیوٹا ایسٹرن موٹرز کو تفہیم القرآن کا ہدیہ پیش کیا گیا۔