یوسی چیئرمین کا بیٹوں سمیت بے دردی سے قتل جاگیردارانہ سوچ کا شاخسانہ ہے، مولانا عبدالحفیظ بجارانی

منگل 23 جنوری 2018 16:53

میہڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے ایک وفد نے صوبائی رہنماء مولانا عبدالحفیظ بجارانی کی قیادت میں ضلع دادو کے تحصیل مقام میہڑ میں دن دھاڑے یوسی چیئرمین کرم اللہ چانڈیو کے 2بیٹوں سمیت بہیمانہ قتل کے واقعے پر لواحقین کے پاس پہنچ کر تعزیت، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی جانب سے اظہار ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔

صوبائی رہنماء عبدالحفیظ بجارانی نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ گذرجانے کی باجود قاتلوںکی عدم گرفتاری حکومتی بے حسی اور سندھ میں امن وامان کی خراب صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔منتخب نمائندے بھی رہزنی سے محفوظ نہیں تو پھر عام آدمی کی کیا حالت ہوگی۔تھرمیں دو تاجرہندوں بھائیوں کے قتل کے بعدمیہڑواقعہ سندھ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، خیرپور میں ڈاکٹر ذوالفقار منگی کے بعد میہڑ میں یوسی چیئرمین کا دوبیٹوں سمیت بے دردی سے قتل بھی جاگیردارانہ سوچ کا شاخسانہ لگتا ہے، سندھ میں جاگیردارانہ اور وڈیرانہ سوچ کسی بھی غریب اور قابل شخص کو آگے بڑھنے نہیں دیتی، تاہم یوسی چیئرمین، ضلع کونسل کے ممبر اور سابق یوسی نائب ناظم کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک انجام تک پہنچانا سندھ حکومت اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ پر فرض اور قرض ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بی کی۔

متعلقہ عنوان :