گرفتاری کے وقت ملزم کیا کام کررہا تھا،بڑی خبر سامنے آگئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2018 16:26

گرفتاری کے وقت ملزم کیا کام کررہا تھا،بڑی خبر سامنے آگئی
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23جنوری 2018ء) زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم اور بھی کئی بچیوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث تھا۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں گرفتار ہونے والے عمران نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے زینب کو کہا تھا کہ تمھارے ماں باپ عمرے سے آئے ہیں زینب والدین کا سن کر خوشی خوشی ملزم کے ساتھ چل دی۔

(جاری ہے)

ملزم کو آج رات پاکپتن سے گرفتار کیا گیا ۔زرائع کے مطابق ملزم عمران گرفتاری کے وقت ہوٹل پر چائے پی رہا تھا۔ملزم عمران کو اس پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا تا ہم پھر رہا کر دیا گیا تھا اور آج رات اس کو دوبارہ پاکپتن سے گرفتار کیا گیا تھا۔اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔