اقامے کی تجدید میں تیسری بار تاخیر پر غیر ملکی کو بیدخل کردیا جائیگا، سعودی محکمہ پاسپورٹ

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 23 جنوری 2018 16:26

اقامے کی تجدید میں تیسری بار تاخیر پر غیر ملکی کو بیدخل کردیا جائیگا، ..
ریاض(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ تارکین وطن اقامے کی تجدید قبل از وقت کروائیں۔ اقامے کی تاریخ ختم ہونے سے قبل ہی تجدید کرالیا کریں۔ اگر کسی تارکین وطن نے اقامے کی تجدید میں تیسری بار تاخیر کی تو اسے سعودی عرب سے بیدخل کردیا جائیگا۔ پہلی بار تاخیر سے تجدید کرانے پر 500 ریال اور دوسری بار تاخیر سے تجدید کرانے پر ایک ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تیسری خلاف ورزی پر ایک طرف تو ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور دوسری جانب اسے ریاست سے بے دخل کردیا جائیگا۔ محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب میں رہتے ہوئے سعودی قوانین و ضوابط کی پابندی کو اپنی پہچان بنائیں۔ قوانین اور ضوابط کو نظر انداز کرنے سے گریزکریں۔یہ مقیم تارکین وطن کی سعودی شناخت ہے۔ بروقت تجدید کا اہتمام رکھیں، انہوں نے مزید بتایا کہ اقامہ کی 6 ماہ قبل بھی تجدید ممکن ہے۔ مقیم شہری اقامے کے ختم ہونے کی تاریخ آن لائن پتہ کر سکتے ہیں یا جوازات سے رجوع کرکے درست تاریخ باآسانی معلوم کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :