زینب قتل کیس:وزیراعلیٰ شہبازشریف آج شام ساڑھے5 بجے پریس کانفرنس کریں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 جنوری 2018 16:21

زینب قتل کیس:وزیراعلیٰ شہبازشریف آج شام ساڑھے5 بجے پریس کانفرنس کریں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جنوری 2018ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج شام ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس کریں گے،جس میں زینب قتل کیس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج شام ساڑھے پانچ بجے پریس کانفرنس کرکے زینب قتل کیس سے متعلق میڈیا اور عوام کو آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہےپولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم مقتول بچی کا دور کا رشتے دار اور زینب کے گھر کے قریب کورٹ روڈ کا رہائشی ہے جب کہ ملزم غیر شادی شدہ ہے۔مقتول بچی اور ملزم کے گھر والوں کے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات اور ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا اور ملزم بچی کو اکثر باہر لے جایا کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :