ملزم عمران زینب کو کیا کہہ کر اپنے ساتھ لے کر گیا،دوران تفتیش بڑی بات بتا دی

ملزم احتجاج اور زینب کے جنازے میں بھی شریک تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2018 16:18

ملزم عمران زینب کو کیا کہہ کر اپنے ساتھ لے کر گیا،دوران تفتیش بڑی بات ..
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23جنوری 2018ء) زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم اور بھی کئی بچیوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث تھا۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں گرفتار ہونے والے عمران نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے زینب کو کہا تھا کہ تمھارے ماں باپ عمرے سے آئے ہیں زینب والدین کا سن کر خوشی خوشی ملزم کے ساتھ چل دی۔ ،دوران تفتیش بتایا کہ اس نے جون میں پہلی بار ایک بچی سے زیادتی کی۔

(جاری ہے)

جب کہ جولائی 2017میں ایک بچی کو زیر تعمیر مکان میں لے گیا جہاں اندھیرا تھا،وہاں ایک شخص آ گیا تھا جس سے تکرار بھی ہوئی تا ہم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے بھاگ گیا تھا۔زرائع کے مطابق عمران کی دردنگی کا نشانہ بننے والی بچی ابھی تک قومے میں ہے۔ملزم کو آج رات کو گرفتار کیا گیا ۔زرائع کے مطابق ملزم عمران زینب کے قتل کے خلاف کئے گئے احتجاج میں شامل تھا جب کہ زینب کے جنازے میں بھی شریک تھا۔زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کا سلسہ بھی جاری ہے۔