اے آئی آئی بی کی مختلف پروجیکٹس پر سرمایہ کاری4 ارب20 کروڑ امریکی ڈالرز سے تجاوز کر گئی

منگل 23 جنوری 2018 16:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک کی مختلف پروجیکٹس پر سرمایہ کاری کی مالیت4 ارب20 کروڑ امریکی ڈالرز سے تجاوز کر گئی ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں اے آئی آئی بی کے ارکان کی تعداد چوراسی تک جا پہنچی ہے اور بینک نے بارہ ممالک میں چوبیس بنیادی تنصیبات کے پروجکیٹس پر سرمایہ کاری کی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف پروجیکٹس پر سرمایہ کاری کی مالیت چار ارب بیس کروڑ امریکی ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ان پروجیکٹس میں کچی آبادیوں کی تعمیرِنو ، سیلاب کی روک تھام کیلیے انفراسٹرکچر کی تعمیر ، قدرتی گیس کی پائپ لائن، توانائی اور نقل و حمل وغیرہ کے شعبہ جات شامل ہیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دو ہزار سترہ میں بڑی بڑی بین الاقوامی درجہ بندی ایجنسیوں نے اے آئی آئی بی کو تھری اے کا درجہ دیا۔ اس درجہ بندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اے آئی آئی بی کی کارکردگی پیشہ ورانہ، موئثر اور صاف و شفاف ہے۔