Live Updates

تحریک انصاف نے نواز شریف کی جانب سے خود کو شیخ مجیب سے تشبیہ دینے کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی

نواز شریف اپنی تقاریر میں خود کوشیخ مجیب الرحمٰن سے تشبیہ دے کر اس ملک دشمن ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں، ملک دشمن ایجنڈا اِس ملک کے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، یہ ایوان نا اہل وزیر اعظم اور اس کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے اور بیان کا شدید نوٹس لیتے ہوئے قرار واقعی کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے،قرارداد کا متن

منگل 23 جنوری 2018 16:34

تحریک انصاف نے نواز شریف کی جانب سے خود کو شیخ مجیب سے تشبیہ دینے کیخلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے خود کو شیخ مجیب سے تشبیہ دینے کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اپنی تقاریر میں خود کوشیخ مجیب الرحمٰن سے تشبیہ دے کر اس ملک دشمن ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں، ملک دشمن ایجنڈا اِس ملک کے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، یہ ایوان نا اہل وزیر اعظم اور اس کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے اور بیان کا شدید نوٹس لیتے ہوئے قرار واقعی کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

منگل کو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے قرار داد قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروائی۔

(جاری ہے)

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کرپشن، منی لانڈرنگ چوری اور جھوٹے بیانات کی وجہ سے اعلی عدلیہ سے مصدقہ طور پر نا اہل قرار دیئے گئے،وہ اپنی صفائی میں اور اپنی بے گناہی میں کوئی ایک چیز بھی پیش کرنے میں ناکام رہے،جس کے نتیجے میں وہ اس ایوان کی رکنیت کے اہل نہیں رہے،وہ قانونی طور پر نا اہلی کی وجہ سے کسی بھی قسم کا عہدہ رکھنے کے مجاز بھی نہ رہے،نواز شریف اپنی تقاریر میں خود کوشیخ مجیب الرحمٰن سے تشبیہ دے کر اس ملک دشمن ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں،یہ ملک دشمن ایجنڈا اِس ملک کے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، یہ ایوان اس نا اہل وزیر اعظم اور اس کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے،یہ ایوان ناہل وزیر اعظم کے اس بیان کا شدید نوٹس لیتا ہے اور اس کی خلاف قرار واقعی کاروائی کا پر زور مطالبہ کرتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات