آرمی چیف نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا

اے ایم آئی ایچ آرمی تاریخ کو محفوظ کرنے کیلئے قائم کیا گیا ، اے ایم آی ایچ ملکی عسکری تاریخ کے مطالعے کیلئے سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر کام کرے گا،آئی ایس پی آر

منگل 23 جنوری 2018 16:34

آرمی چیف نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کر دیا، اے ایم آئی ایچ آرمی کی تاریخ کو محفوظ کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے، اے ایم آی ایچ ملکی عسکری تاریخ کے مطالعے کیلئے سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر کام کرے گا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب جی ایچ کیو کے آرمی آڈیٹوریم میں ہوئی۔ تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ ملٹری افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اے آئی ایم ایچ پاک آرمی کی تاریخ کو محفوظ کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ اے آئی ایم ایچ ملکی عسکری تاریخ کے مطالع کیلئے سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر کام کرے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے آئی ایم ایچ کی بانی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، انسٹیٹیوٹ عسکری تاریخ کو زندہ رکھنے اور محفوظ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :