Live Updates

شیخ رشید کا استعفی سے متعلق یو ٹرن

استعفی تیار ہے عمران خان نے روک دیا ہے،شیخ رشید کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2018 16:05

شیخ رشید کا استعفی سے متعلق یو ٹرن
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23جنوری 2018ء) شیخ رشید نے استعفی سے متعلق اپنا موقف بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے استعفی سے متعلق اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ استعفی کا وقت مجھ پر چھوڑ دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ استعفی تیار ہے مگر عمران خان نے روک دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے پوچھا کہ استعفی کب دوں تو عمران خان نے کہ ابھی سات آٹھ دن رک جاؤ۔

اس کے علاوہ انہوں نے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عا م انتخابات 2018میں ہوتے نظر نہیں آ رہے۔شیخ رشید نے چوہدری نثار علی خان سے متعلق کہا کہ چوہدری نثار میں لیڈر شپ کا حوصلہ نہیں۔یاد رہے کہ شیخ رشید نے17جنوری کو مال روٖڈ پر ہونے والے دھرنے میں استعفی کا اعلان کیا تھا تا ہم ابھی تک انہوں نے استعفی نہیں دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :