ایران اور پاکستان کے مابین زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع موجود ہیں ،ْ عرمیہ چیمبر آف کامرس
مغربی آذربائیجانن ایران کا تیسرا بڑا صوبہ ہے جو زرعی مصنوعات کی پیداوار میں ایران میں پہلے نمبر پر ہے ،ْ بہنام تاجدینی باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے ایران پاکستانی مصنوعات پر عائد زیادہ ٹیرف پر نظرثانی کرے ،ْشیخ عامر وحید
منگل 23 جنوری 2018 16:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبے میں 326کولڈ سٹوریج قائم ہیں جن میں سے 10لاکھ ٹن پھل اور سبزیاں سٹور کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان صوبہ شہد پیدا کرنے میں بھی ایران میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان صوبہ زرعی شعبے میں پاکستان کے ساتھ مضبوط تعاون فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری ایک دوسرے کے ملک میں پائے جانے والے ممکنہ کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کوششیں تیز کرے۔ بہنام تاجدینی نے کہا کہ ایران کے زرعی مصنوعات سے لدے ہوئے تقریبا 32ٹرک پچھلے 10دن سے بلوچستان میں پاکستان کی بارڈر پر رکے ہوئے ہیں جبکہ تاجر برادری کو ان پر بھاری کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پاکستانی حکام نے بتایا بھی نہیں کہ ٹرک کیوں روکے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے باہمی تجارت کو بہتر کرنے کی کوششوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کی زرعی مصنوعات پر عائد زیادہ ٹیرف پر نظرثانی کریں تا کہ دونوں ممالک کی تاجر برادری زرعی شعبے میں باہمی تجارت کو فروغ دینے میں سہولت محسوس کرے۔ انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کو دعوت دی کہ وہ عرمیہ چیمبر آف کامرس کا دورہ کرے اور ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے نئے مواقع تلاش کرے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان عمدہ تعلقات قائم ہیں لیکن دونوں ممالک کی معیشت کے حجم کو مدنظر رکھا جائے تو ان کی باہمی تجارت اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران تجارتی وفود کا باکثر ت تبادلہ کرنے اور ایک دوسرے کے ملک میں سنگل کنٹری نمائشیں منعقد کرنے کی حوصلہ افزائی کریں جس سے باہمی تجارت کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارت کا معاہدہ کرنے کے باوجود ایران نے ٹیکسٹائل، کپڑے، چمڑے کی مصنوعات، فٹ وئیر، چاول اور پھلوں و سبزیوں پر پاکستان کی متعدد مصنوعات پر زیادہ ٹیرف عائد کئے ہوئے ہیں جو ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی راہ میں اہم رکاوٹ ہیں لہذا انہوںنے چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کے وفد پر زور دیا کہ وہ ان معاملات کو ایرانی حکام کے ساتھ اٹھائیں اور ایران سے ٹیرف پر نظرثانی کرنے پر زورڈالیں تا کہ ٹیرف کم ہونے سے دونوں کی باہمی تجارت مزید بہتر ہو۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو چاہیے کہ وہ سرحد پر مارکیٹیں قائم کرنے کی کوشش کریں جس سے دونوں کی باہمی تجارت میں نمایاں بہتری آئے گی اور سملنگ و غیر قانونی تجارت کی حوصلہ شکنی ہو گی۔اس موقع پر دونوں ممالک کی تاجر برادری نے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مضبوط تجارتی تعلقات قائم کرنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.