سی پیک منصوبہ ملک کو اقتصادی خوشحالی کی راہوں پرلے جائے گا‘میاں خرم الیاس

اقتصادی راہداری روٹ پر نئے انڈسٹریز زونز سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا‘سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

منگل 23 جنوری 2018 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) تاجر راہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ ملک کو اقتصادی خوشحالی کی راہوں پر لے جائے گا،گوادر بندرگاہ کے ذریعے چینی اور پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا خواب حقیقت میں تبدیل ہورہا ہے اور گوادار بندر گاہ کے فعال ہونے سے سی پیک روٹ کے ذریعے آنے والے کینٹینر گوادر بندرگاہ پہنچنے کے بعد چینی مصنوعات بین الاقوامی منڈیوں تک ترسیل کا کام شروع ہوگیا ہے اس کے ساتھ ساتھ سی پیک کے تحت ملک بھر میں12ہزار کلومیٹر سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ بھی مکمل ہوچکا ہے جو خوش آئند امر ہے اب ان روٹس پر نئے انڈسٹریل زونز ،چائینہ انڈسٹریل زونز کا کام تیز رفتاری سے مکمل ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ اقتصادی راہداری روٹ پر نئے انڈسٹریز زونز سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کنٹرول کے ساتھ ساتھ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔سی پیک میں شامل خصوصی اقتصادی زونز سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام سے معاشی و تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گے ۔

خصوصی اقتصادی زونز سے پیداواری صلاحیت اور برآمدی بنیاد میں اضافہ ہوگا منصوبہ پر عملدرآمد سے خصوصی اقتصادی زونز معاشی اور سماجی ترقی کو تقویت دینگے ان زونزمیں نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور ملک میں بے روزگاری جیسے سنگین مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :