غلام اسحاق خان کے دور سے لوگوں کی خواہش ہے کہ ہم دو بھائیوں میں تقسیم ہو،
اسی لئے ہمارے آپس میں تنازعات کی خبریں پھیلائی جاتی رہی ہیں، جب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے ہم آئے دن معاشی اور اقتصادی ترقی میں پیچھے جارہے ہیں، جو ضمنی ریفرنس لائے جارہے ہیں ان کا مقصد کیا ہے، جب ثبوت نہیں ملتا تو معاملے کو ختم کر دینا چاہیئے، معاملہ جب ختم ہونے کی طرف جارہا ہے تو اسے لٹکایا کیوں جارہا ہے، مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ انتخابات ہوں گے مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احستاب عدالت میں پیشی کے موقع پر رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو
منگل 23 جنوری 2018 16:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب سٹاک ایکسچینج 40 ہزار سے نیچے چلی گئی ہے ،جب میں اقتدار میں آیا تو سٹاک ایکسچینج 13ہزار پوائنٹس پر تھی، جب مجھے نکالا گیا تب سٹاک ایکسچینج 53 ہزار پوائنٹس پر تھی اور 19 ہزار سے 53 ہزار تک مسلسل اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ڈیووس میں کل رپورٹ پیش کی کہ پاکستان معاشی ہمسایہ ملکوں سے آگے ہے،جب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے ہم آئے دن معاشی اور اقتصادی ترقی میں پیچھے جارہے ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین نیب کی تعیناتی پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک بنانے پر شاباش ملنی چاہیئے یہاں یہ پوچھتے ہیں سڑک کیوں بنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئے روز میرے اور شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کئے جارہے ہیں، ایک ریفرنس کے بعد دوسراریفرنس دائر کردیا جاتا ہے، نیب کو دوبارہ کہا گیا کہ ایک اور ریفرنس دائر کریں، پہلے ریفرنس کا کچھ نہیں بنا، مزید ریفرنس تیار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے کیس اور دوسرے کے خلاف کیسز میں فرق صرف لاڈلے کا ہے،بہت جلد عدالتوں میں زیر التواء کیسز کے حوالے سے بات کروں گا، جو ضمنی ریفرنس لائے جارہے ہیں ان کا مقصد کیا ہے، جب ثبوت نہیں ملتا تو معاملے کو ختم کر دینا چاہیئے، معاملہ جب ختم ہونے کی طرف جارہا ہے تو اسے لٹکایا کیوں جارہا ہے۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ نیب والے قومی خزانہ خرچ کر کے باہر جاتے ہیں ،سیر سپاٹا کر کے واپس آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی کرپشن یا سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال نہیں کیا، ساری قوم جانتی ہے کہ یہ سب کیا ہورہا ہے، عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی قبول نہیں کیا، پوری قوم اس فیصلے کو مسترد کر چکی ہے،پہلے دن سے پتا تھا کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے۔ ، میڈیا کو بھی معلوم ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس ملک اور قوم کے لئے لڑ رہا ہے،اس سفر میں مشکلات ، پریشانیوں اور کیسز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ملک میں ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے اس کے خلاف کیسز اور جو آئین توڑتا ہے اسے کھلی چھٹی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے حوالے سے پوری جماعت ایک بیانیے پر متفق ہے، عوام میں بھی ہمارے بیانیے کو پذیرائی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ زینب کا واقعہ افسوس ناک ہے اس پر سیاست نہ کی جائے، ملتان ، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی واقعات ہوئے اس پر کسی نے ہمدردی نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.