Live Updates

احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف دائر ریفرنسز میں استغاثہ کے دو گواہان کے بیان قلم بند، سماعت 30جنوری تک ملتوی

نیب نے چارمہینے بعد ضمنی ریفرنس دائرکیا لیکن ضمنی ریفرنس پڑھنے کے لئے ہمیں سات روز کا وقت نہیں دیا جارہا ، سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل

منگل 23 جنوری 2018 16:26

احتساب عدالت میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف دائر ریفرنسز میں استغاثہ کے دو گواہان کے بیان قلم بند کرتے ہوئے سماعت 30جنوری تک ملتوی کر دی۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بیشر نے سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر استغاثہ کے تین گواہان عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ نجی بنک کے ریجنل منیجرآپریشنز غلام مصطفی اور عزیرریحان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے جبکہ تیسرے گواہ آفاق احمد کی سپریم کورٹ سے دستاویزات نہ ملنے کے باعث بیان قلمبند نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے نیب کے ضمنی ریفرنس دیکھنے کیلئے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے چارمہینے بعد ضمنی ریفرنس دائرکیا لیکن ضمنی ریفرنس پڑھنے کے لئے ہمیں سات روز کا وقت نہیں دیا جارہا ہے۔

سماعت کے دوران نیب حکام نے ضمنی ریفرنس کے گواہان کو آئندہ سماعت پرطلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ کیس کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرمزید دوگواہ طلب کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات