یورو زون کے وزرائے خزانہ نے یونان کے لیے نیا مالیاتی پیکج منظور کر لیا

یونانی حکومت کے لیے تیسرا بیل آؤٹ پیکج حتمی مراحل میں داخل، مالیت چھ ارب 70کروڑ ڈالر بنتی ہے

منگل 23 جنوری 2018 16:17

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) یورو زون کے وزرائے خزانہ نے مالیاتی بحران سے دوچار ملک یونان کے لیے نیا مالیاتی پیکج منظور کر لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوں اس یورپی ملک کا آٹھ سالہ بیل آؤٹ پروگرام آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

(جاری ہے)

یونانی حکومت کے لیے یہ تیسرا بیل آؤٹ پیکج ہے، جس کی مالیت 6.7 بلین یورو بنتی ہے۔ یورو زون اور عالمی مالیاتی فنڈ نے پہلی مرتبہ2010میں یونان کو مالی امداد دی تھی۔ اس امداد کے بدلے یونان اقتصادی اصلاحات متعارف کرا رہا ہے، جس کی بدولت ملکی اقتصادیت میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :