نقیب اللہ قتل کیس میں معطل راؤ انوار بھی اقامہ ہولڈر نکلے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جنوری 2018 15:51

نقیب اللہ قتل کیس میں معطل راؤ انوار بھی اقامہ ہولڈر نکلے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2018ء) : نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل کیے گئے ایس ایس پی راؤ انوار بھی اقامہ ہولڈر نکلے۔ تفصیلات کے مطابق راؤ انوار کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی اقامہ موجود ہے۔ راؤ انوار کے اقامے کی کاپی نجی ٹی وی چینل نے بھی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق راؤ انوار نے یہ اقامہ دبئی سے حاصل کیا، 9 اکتوبر 2017ء کو دبئی حکومت نے یہ اقامہ راؤ انوار کے پاسپورٹ نمبر MU4112252 پر لگایا ۔

راؤ انوار کے اقامے کی مدت تنسیخ 8 اکتوبر 2018ء ہے۔ اسی اقامے کی وجہ سے راؤ انوار نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا کہ چونکہ یہ اقامہ 8 اکتوبر 2018ء تک کارآمد ہے اسی لیے راؤ انوار آئندہ بھی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :