ْ پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس، شیریں مزاری، اسد عمر، عارف علوی کی ضمانتیں منظور نہ ہو سکیں

دو ملزمان شفقت محمود اور خرم نواز کی جانب سے ضمانت کی نئی درخواستیں دائر

منگل 23 جنوری 2018 15:55

ْ پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس، شیریں مزاری، اسد عمر، عارف علوی کی ضمانتیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شیریں مزاری، اسد عمر، عارف علوی کی ضمانتیں منظور نہ ہو سکیں، دو ملزمان شفقت محمود اور خرم نواز کی جانب سے ضمانت کی نئی درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کے ملزمان شیریں مزاری، اسد عمر، عارف علوی کی ضمانتیں منظور نہیں کیںجبکہ شفقت محمود اور راجہ خرم نواز نے آج درخواست ضمانت دائر کیں جس پرجج شاہ رخ ارجمند نے تمام درخواستوں کو آئندہ سماعت پر8 فروری کو سماعت کرنے کا فیصلہ دیا۔