وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردوں سے محفوظ کرنے کیلئے پولیس میں کائونٹر ٹیرر ازم فورس کا پہلا دستہ شامل

دستہ 373 جوانوں اور افسروں پر مشتمل ہے‘ فورس کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جدید خطوط پر تربیت دے کر موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کیا گیا

منگل 23 جنوری 2018 15:54

وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردوں سے محفوظ کرنے کیلئے پولیس میں کائونٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) وفاقی دارالحکومت کو دہشت گردوں سے محفوظ کرنے کے لئے پولیس میں کائونٹر ٹیرر ازم فورس کا پہلا دستہ شامل کرلیا گیا جو 373 جوانوں اور افسروں پر مشتمل ہے‘ فورس کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جدید خطوط پر تربیت دے کر موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد پولیس کی پہلی کائونٹر ٹیررازم فورس کے 373افسروں اور جوانوں کی پاسنگ آئوٹ کی تقریب پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ہوئی جس میں وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال مہمان خصوصی تھے ‘وزیر داخلہ احسن اقبال نے پریڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری‘ چیف کمشنر ذوالفقار حیدر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے سرفروشی اور جانثاری کا حلف لیا۔ تقریب کے اختتام پر انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا اور فائرنگ رینج پر مختلف مشقیں پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :